مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ مدھیہ پردیش ، اتر پردیش اور مہاراشٹر سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش میں تین دن سے مسلسل بارش کے نتیجے میں مزید سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مختلف حادثات میں ہلاک افرادکی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔ جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔
ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1865414
آپ کا تبصرہ